پولیس نے رشوت کے عوض طالبعلم کواغواکاربنادیا

پولیس نے رشوت کے عوض طالبعلم کواغواکاربنادیا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پریڈی پولیس نے مبینہ رشوت کے عوض فرسٹ ایئر کے طالبعلم کو اغوا کار بنادیا۔اس حوالے سے بلال نے بتایا کہ میرا چھوٹا بھائی رافع شیروانی 20 جولائی کو اپنے دوستوں کے ہمراہ رینٹ کی کار میں سوار تھا۔۔

 کہ اس دوران سرور شہید روڈ نزد ایٹریم مال کے قریب موٹر سائیکل پر دو لڑکوں نے میرے بھائی کی کار پر ٹکر ماردی اس دوران انکا جھگڑا ہوگیا۔موٹرسائیکل سوار نوجوانوں نے کہا کہ ہم آپکی کار کا جو نقصان ہوا ہے وہ بنوا کردیتے ہیں تم اپنے ڈینٹر کے پاس لے چلو، میرا بھائی اور وہ لڑکے فیڈرل ایریا میں ڈینٹر کے پاس کار لیکر آئے جہاں ڈینٹر نے 50 ہزار روپے کا خرچہ بتایا تاہم گاڑی کی مرمت کی رقم پر تنازع بنا تو دونوں پارٹی جوہر آباد تھانے آگئیں۔ایس ایچ او جوہر آباد راشد نے فریقین کو آپس میں بات کرنے کا مشورہ دیا، بلال نے بتایا کہ کچھ دیر بعد ہمیں معلوم ہوا کہ میرے بھائی کے خلاف پریڈی پولیس نے ارشد حسین کی مدعیت میں اغوا برائے تاوان کا مقدمہ درج کرلیا ۔اے وی سی سی کے ایس ایس پی انیل حیدر نے کیس کی تفتیش شروع کرائی تو معلو م ہوا کہ ایک چھوٹے سا ایکسیڈنٹ تھا جس کو پریڈی پولیس نے اغوا برائے تاوان کا جھوٹا مقدمہ بنادیا، تفتیشی افسر نے تمام شواہد کے بعد اغوا کی ایف آئی آر بی کلاس کردی اور رافع کو رہا کردیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں