پرائمری اساتذہ کامستقلی کیلئے مظاہرہ ،ریڈزون میں داخلے کی کوشش ناکام

پرائمری اساتذہ کامستقلی کیلئے مظاہرہ ،ریڈزون میں داخلے کی کوشش ناکام

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں پرائمری اساتذہ نے ترقی اور مستقلی کیلئے کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور ریڈ زون میں داخل ہونے کی کوشش کی جس کو پولیس نے ناکام بنا دیا۔

آل سندھ ٹیسٹ پاس ٹیچرز ایکشن کمیٹی کی جانب سے کراچی پریس کلب کے باہر پرائمری اساتذہ نے مستقلی اور اپگریڈیشن نہ ہونے پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور وزیر اعلی ہاوس جانے کی کوشش کی پولیس نے مختلف رکاوٹیں لگا کر اساتذہ کو روک لیا مظاہرین کو پی آئی ڈی سی کی جانب جانے سے روک دیا گیا مظاہرین جناح کورٹ روڈ پولو گراؤنڈ کے باہر روڈ کی ایک سائیڈ پر بیٹھ گئے ۔ احتجاجی مظاہرے میں سندھ کے مختلف اضلاع سے 2001 سے 2019 تک کے پرائمری اساتذہ شامل تھے ،سندھ بھر سے آئے پرائمری اساتذہ کا کہنا تھا کہ 2001 سے 2019 تک بھرتی ہونے والے اساتذہ کو تاریخ مقرری سے مستقل تاحال نہیں کیا گیا ہے پرائمری اساتذہ کا سروس اسٹرکچر جاری کیا جائے ، ایچ ایس ٹی سبجیکٹ اسپیشلسٹ کی پروموشن بحال کی جائیں ، پرائمری اساتذہ کا جے ایف ایس ٹی اور ایچ ایس ٹی میں پر موشن بحال کیا جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں