حکمران ٹولے اور اشرافیہ نے عوام پرظلم ڈھایا،منعم ظفر

حکمران ٹولے اور اشرافیہ نے عوام پرظلم ڈھایا،منعم ظفر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے علاقہ صفورہ کے زیر اہتمام ’’پیغام ِ شہادت حسینؓ کانفرنس‘‘ سے خطا ب کرتے ہوئے کہا ہے ۔۔

کہ امام حسینؓ ؓاور ان کے خانوادے کی عظیم قربانی ہمیں یہ درس دیتی ہے کہ جب بھی اسلام کی بنیادوں پر کوئی حملہ آور ہو اور ظلم و جبر کی بنیاد پر جمہور کی رائے کو پامال کیا جائے تو ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے کہ وقت کے یزید اور ہر ظالم کے خلاف مزاحمت اور اس سے نجات کی جدو جہد کرے ۔انہوں نے کہاکہ حکمران ٹولے اور طبقہ اشرافیہ نے 77سال سے ملک کے عوام پر ظلم ڈھایا ہوا ہے ، ساری مراعات ، سہولیات اور شاہ خرچیاں خود اپنے لیے رکھیں اور ٹیکسوں کا سارا بوجھ غریب عوام پر ڈال دیا گیا، ہر حکومت نے عالمی مالیاتی اداروں سے قرض لیا اور اپنی نا اہلی اور کرپشن کی نذر کیا ۔ملک کا بچہ بچہ ان قرضوں میں جکڑ گیا ہے ۔جماعت اسلامی عوام پر ظلم و جبر اور استحصال کے خاتمے اور عدل و انصاف کے نظام کے قیام کی جدو جہد کر رہی ہے ۔ جماعت اسلامی کی ’’حق دو کراچی کو‘‘اور قومی سطح پر’’حق دو عوام کو‘‘تحریک اسی جدو جہد کا تسلسل ہے ۔ کانفرنس سے ناظم علاقہ صفورہ احمد فہیم عثمانی، معتمد علاقہ حماد بھٹو، چیئرمین یوسی 5 نعمان الیاس اور معروف خطیب پروفیسر رحمت اللہ احسن نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع شرقی سید شاہد ہاشمی بھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں