کے ایم سی کا عملہ متحرک،ہم خودفیلڈ میں موجود ،ڈپٹی میئر

کے ایم سی کا عملہ متحرک،ہم خودفیلڈ میں موجود ،ڈپٹی میئر

کراچی (اسٹاف رپورٹر )ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے بارش کے بعد شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیااور بارش کے بعد شہری حکومت کی جانب سے نکاسی آب اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا ۔۔

۔ڈپٹی میئر نے طارق روڈ ، بہادرآباد ، گلشن اقبال ، نرسری اور شارع فیصل کا دورہ کیا اور کے ایم سی عملے کو ہدایت جاری کی ۔اس موقع پر ڈپٹی مئیر نے کہا کہ میئر اور میں خود فیلڈ میں موجود ہیں ۔کے ایم سی کا عملہ متحرک ہے جہاں مشینری کی ضرورت محسوس ہوتی ہے بھیج رہے ہیں ۔ جماعت اسلامی سے صرف تنقید کی توقع ہے ، انہوں نے کون سا پی پی پر پھول برسانا ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میئر کراچی کے ساتھ ڈسٹرکٹ سینٹرل اور گلشن کا دورہ بھی کیا ہے جبکہ جماعت اسلامی کے ٹاؤن چیئرمین کہاں ہیں ان کا اس بارش میں کوئی پتہ نہیں ہے ،روزانہ کی پریس کانفرنس کرکے الزام تراشی اور دروغ گوئی کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امیر جماعت جماعت اسلامی کراچی اپنے ٹاون چیئرمینز کی کارکردگی بھی ذرا جانچ لیں ۔جماعت اسلامی کے ٹاونز چیئرمینز کی نااہلی کی ذمہ دار کے ایم سی نہیں، بارشوں میں کے ایم سی کا عملہ موجود ہے ۔ ماضی کی نسبت بارشوں کے بعد نکاسی آب کی صورتحال میں کافی بہتری آئی ہے ۔ انہوں نے جماعت اسلامی کو مشورہ دیا کہ تنقید کے بجائے شہر کی بہتری کیلئے ہمارے ساتھ کام کریں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں