آئی پی پیز معاہدوں میں ملوث افراد کے خلاف غداری کے کیسزکامطالبہ

آئی پی پیز معاہدوں میں ملوث افراد کے خلاف غداری کے کیسزکامطالبہ

کراچی (این این آئی)پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے جنرل سیکریٹری اقبال ہاشمی نے کہا ہے کہ آئی پی پیز اسکینڈل ملک کے خلاف سازش ہے ۔ یہ معاہدے قومی خزانے پر کھلا ڈاکہ ہیں۔

 ایسا ہر حکومتی معاہدہ وزارتِ توانائی، وزارتِ خزانہ اور وزارتِ قانون کی منظوری کے بعد عمل میں آیا ہے ، لہٰذا اس وقت کا وزیر اعظم، متعلقہ وزراء اور سیکرٹری صاحبان اس وائٹ کالر جرم کے مرتکب ہوئے ہیں۔ ان مجرموں کے خلاف قومی غداری کے کیس چلائے جائیں اور ان کی جائدادیں ضبط کی جائیں۔ آئی پی پیز استعمار کی غلامی کی زنجیر ہے ، عوام اسے توڑنے کے لئے اٹھ کھڑے ہوں۔ اگر قومی ادارے چوروں کے ساتھ مل جائیں تو پھر غاضب کے خلاف جدو جہد فرض کا درجہ اختیار کر لیتی ہے ۔ آئی پی پیز نے معیشت کی کمر توڑ کر عوام کی خوشحالی چھین لی ہے ۔ بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں کے مالکان کی تفصیلات عوام کو مہیا کی جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں