سارا سموں کے ورثا نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

سارا سموں کے ورثا نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گلشن حدید کے قریب خاتون سارا سموں کے ورثاء نے پولیس کیخلاف مقدمے کے اندراج کیلئے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی ہے ۔

درخواست اشرف سموں ایڈوکیٹ کے توسط سے دائر کی گئی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ پولیس نے اپنی ہی مدعیت میں مقدمہ درج کیا ہے ،چاہتے ہیں قتل پولیس نے کیا ہے ورثاء کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کی جائے۔ درخواست میں موقف اختیارکیاگیاہے کہ 4 جولائی کی دوپہر پولیس نے گلشن حدید کے قریب گاڑی پر فائرنگ کی جس سے سارا سموں ہلاک ہوگئی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں