وکلا کا ڈی ایچ اے میں زمین دینے کامطالبہ،احتجاج کاانتباہ

وکلا کا ڈی ایچ اے میں زمین  دینے کامطالبہ،احتجاج کاانتباہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی بار ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ وکلا کو ڈی ایچ اے میں زمین الاٹ کی جائے ۔۔

اگر زمین نہ دی گئی تو شارع فیصل پر احتجاج کرینگے ۔ سٹی کورٹ میں کراچی بار ایسوسی ایشن کی جنرل باڈی کا اجلاس منعقد ہوا۔ کراچی بار کے صدر عامر نواز وڑائچ، جنرل سیکریٹری اختیار علی چنہ سمیت دیگر وکلا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بنوں واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ جرمنی میں ہونے والے واقعہ کی بھی مذمت کرتے ہیں۔ سپریم کورٹ میں ایڈ ہاک ججز کی تعیناتی ناقابل قبول ہے ۔ وکلا کو ڈی ایچ اے میں زمین الاٹ کی جا ئے ۔ اگر 15 دن میں زمین نہ دی تو شارع فیصل بند کر دیں گے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں