لاہور کی 13 سالہ بچی کراچی سے بازیاب

لاہور کی 13 سالہ بچی کراچی سے بازیاب

کراچی (این این آئی)پسندیدہ ٹی وی اداکارہ سے ملنے کے لیے لاہور میں اپنے گھر سے نکلی 13 سال کی بچی کو کراچی سے بازیاب کر لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لائبہ نامی لڑکی بغیر بتائے گھر سے 3 لاکھ روپے لے کر اداکارہ سے ملنے کے لیے کراچی چلی گئی۔ایس ایس پی انوش مسعود نے بتایا کہ بچی کے بھائی نے تھانہ فیصل ٹاؤن میں اغوا کا مقدمہ درج کروایا تھا، جس پر اس کی تلاش شروع کی گئی۔انہوں نے بتایا کہ لائبہ کو ہیومن انٹیلی جنس سمیت جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے تلاش کیا گیا۔ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ کراچی سے بازیاب ہونے والی 13 سالہ بچی کو ایس ایس پی انوش مسعود نے اس کے والدین کے سپرد کر دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں