نانا اور اس کی8ماہ کی نواسی کے قتل کا مقدمہ

نانا اور اس کی8ماہ کی نواسی کے قتل کا مقدمہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)بہادر آباد میں نانا اور اس کی آٹھ ماہ کی نواسی کے قتل کا مقدمہ متوفی کے داماد اور اس کی سمدھن کے خلاف درج کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب نیو ٹاؤن تھانے کے علاقے بہادر آباد بی ایم سی ایچ ایس سوسائٹی میں واقع نجی اپارٹمنٹ میں گھریلو جھگڑے کے دوران 47 سالہ زبیر احمد اور اس کی آٹھ ماہ کی نواسی نور فاطمہ کے مبینہ قتل کے واقعے کا مقدمہ متوفی زبیر احمد کے بیٹے فہد کی مدعیت میں نیو ٹاؤن تھانے میں درج کر لیا گیا ہے درج مقدمے میں متوفی کے بیٹے کا کہنا ہے کہ اس کی بہن حرا کی شادی سکندر سے سال 2022 میں ہوئی تھی ، گزشتہ روز اس کی بہن نے انہیں کال کر کے اپنے گھر بلوایا جہاں پر مبینہ طور پر سکندر نے اس کے والد کے ساتھ بدتمیزی کی اور مارپیٹ کی، مدعی نے الزام لگایا کہ سکندر کی مارپیٹ سے والد اور بھانجی زخمی ہو گئے جنہیں وہ گھر لے کر آیا جہاں ان کی طبیعت خراب ہو گئی جب انہیں وہ لے کر قریبی اسپتال پہنچا تو وہ دونوں انتقال کر گئے تھے پولیس نے اس واقعے کا مقدمہ قتل کی دفعات کے تحت مفرور ملزم سکندر اور اس کی والدہ کے خلاف درج کر لیا ہے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے ملزم کی تلاش میں مختلف مقامات پر چھاپے مارے ہیں تاہم ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں