مرکزی مسلم لیگ کو روزگارکیلئے ہزاروں درخواستیں موصول

مرکزی مسلم لیگ کو روزگارکیلئے ہزاروں درخواستیں موصول

کراچی (این این آئی)پاکستان مرکزی مسلم لیگ کراچی کے تحت روزگار سہولت پروگرام کے تیسرے مرحلے کیلئے ہزاروں شہریوں نے درخواستیں جمع کرادیں ۔ مزید درخواستوں کی وصولی کا سلسلہ روک دیاگیا۔

موصول ہونے والی درخواستوں کی اسکروٹنی کا عمل جاری ہے ۔27جولائی کو روزگار سہولت پروگرام میں اہل قرار پانے والے حضرات کو انا کا مطلوبہ روزگار فراہم کردیاجائے گا۔ مرکزی مسلم لیگ کراچی کے صدراحمدندیم اعوان نے عوام کی دلچسپی کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ روزگار سہولت پروگرام کے تیسرے مرحلہ میں ہماری امیدسے بڑھ کر درخواستیں موصول ہوئیں ۔اس وقت پاکستان کا ہرطبقہ پریشانی کا شکار ہے ۔ ملک میں بیروزگاری کی بڑھتی شرح حکمرانوں کی ناقص پالیسیاں ہیں جن کے سبب معاشی بدحالی ملک و قوم کا مقدر بنی،حکمرانوں نے ملکی معیشت کے ساتھ کھلواڑ کیا ۔ جس کا خمیازہ عوام مہنگائی اور بیروزگاری کی صورت میں بھگت رہے ہیں۔احمدندیم اعوان نے کہا کہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے ہمیشہ اپنی مددآپ کے تحت عوام دوست منصوبے شروع کیے ۔ہم نے مہنگائی کے توڑ کیلئے عوامی سہولت بازار ،سستی سبزی بازار اور سستی روٹی تندور جیسے منصوبے شروع کیے ۔بیروزگاری کے خاتمے کیلیے پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے روزگار سہولت پروگرام شروع کیا۔روزگارسہولت کے 2کامیاب پروگرام میں سیکڑوں شہریوں کو ان کا مطلوبہ روزگار فراہم کرچکے ہیں ۔ روزگار پروگرام کے تیسرے مرحلے کے لیے موصول ہونے والی درخواستوں کی اسکروٹنی کا عمل جاری ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں