ڈی ایچ اے سٹی میں NUST کے تحت انٹری ٹیسٹ کاانعقاد

ڈی ایچ اے سٹی میں NUST  کے تحت انٹری ٹیسٹ کاانعقاد

کراچی(پ ر) NUST کے تحت 20، 21 اور 22 جولائی کو ہونے والے انٹری ٹیسٹ 2024 کیلئے ڈی ایچ اے سٹی کراچی کو امتحانی مرکز کے طور پر منتخب کیا گیا ۔

انٹری ٹیسٹ ڈی ایچ اے کے ہائی اسکول میں ہو گا۔ امتحان کے پر امن انعقاد اور امید واروں اور ان کے والدین کی سہولت کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔امیدواروں کی سہولت کے لیے کراچی ٹول پلازہ کے قریب ایم ٹیگ کمپلیکس سے ڈی ایچ اے سٹی کراچی تک اور ایدھی ولیج امر پہنچ سے امتحانی مرکز تک مفت بس سروں کا انتظام کیا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں