کے الیکٹرک کے خلاف سٹی کورٹ میں وکلا کا احتجاجی مظاہرہ

کے الیکٹرک کے خلاف سٹی کورٹ میں وکلا کا احتجاجی مظاہرہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کے الیکٹرک کے خلاف سٹی کورٹ میں وکلا نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرے سے کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر عامروڑائچ، سابق ممبر پاکستان بارکونسل ضیاء اعوان ایڈووکیٹ ،عابدحسین ایڈووکیٹ ، سماجی تنظیم کے رہنماالطاف شکوراور دیگرنے خطاب کیا۔

مقررین کاکہناتھاکہ کے الیکٹرک نے جان بوجھ کر شدید گرمی میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی ، لوڈ شیڈ نگ اور گرمی کی وجہ سے کراچی میں سیکڑوں لوگ جاں بحق ہوئے ان اموات کی ذمہ دار کے الیکٹرک ہے ۔وکلارہنماؤں کاکہناتھاکہ آئی پی پیز اور کے الیکٹرک عوام کے لئے عذاب بن گئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں