پانی کی منصفانہ تقسیم کی جارہی ہے ،سی اواوواٹرکارپوریشن

پانی کی منصفانہ تقسیم کی جارہی ہے ،سی اواوواٹرکارپوریشن

کراچی(اسٹاف رپورٹر) واٹر کارپوریشن شہر بھر میں فراہمی و نکاسی آب کی بہتری کیلئے اچھے اقدامات کر رہی ہے اور شہر بھر میں پانی کی منصفانہ تقسیم کی جارہی ہے اور اس ضمن میں واٹر کارپوریشن شہریوں کی خدمات میں دن رات مصروف عمل ہے کیونکہ شہریوں کو فراہمی و نکاسی آب کی بہتر سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔

ان خیالات کا اظہار سی او او واٹر کارپوریشن انجینئر اسداللہ خان نے جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے مرکزی رہنما قاری محمد عثمان کی قیادت میں آنے والے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر مرکزی رہنما جے یو آئی نے واٹر کارپوریشن حکام کو شیر شاہ میں درپیش فراہمی و نکاسی آب کے مختلف مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں سی او او واٹر کارپوریشن نے مرکزی رہنما جے یو آئی کو تمام شکایات کے فوری حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے متعلقہ افسران کو موقع پر احکامات جاری کرتے ہوئے پابند کیا کہ تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ کاغذی کارروائی مکمل ہونے کے بعد شیر شاہ چوک پر پانی ذخیرہ کرنے کیلئے ایک بڑے واٹر ٹینک کی تعمیر سمیت 9 اور 10 انچ کی مین لائنوں کی تبدیلی کا کام شروع کر دیا جائے گا۔ ملاقات کے دوران امیر جے یو آئی شیر شاہ مولانا عظیم اللہ عثمان، واٹر کارپوریشن کے محمد علی شیخ، ظفر پلیجو ،آفتاب عالم چانڈیوسمیت دیگر افسران موجود تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں