گٹکا ماوا فروشی میں ملوث 2ملزمان گرفتار

گٹکا ماوا فروشی میں ملوث 2ملزمان گرفتار

کراچی (اے پی پی)ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس نے شریف آباد میں کارروائی کرتے ہوئے گٹکا ماوا فروشی میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ڈسٹرکٹ سینٹرل ایس ایس پی ذیشان شفیق صدیقی کی گٹکا ماوافروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی ہدایات پر شریف آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو شریف آباد کی حدود ریلوے پھاٹک سیگرفتار کیا ہے ،گرفتار ملزمان کی شناخت احمد اور وقار کے نام سے ہوئی ہے ۔ایس ایس پی ذیشان شفیق صدیقی کے مطابق ملزمان شریف آباد کے حدود میں خفیہ طور پر گٹکاماوا فروشی میں ملوث ہے اور شریف آباد پولیس کو مطلوب تھے ۔ملزمان کے قبضے سے 56 پڑیاں مضرصحت گٹکا ماوا برآمد ہوا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں