نوکوٹ :برساتی پانی جمع،ملیریا نے وبائی صورت اختیار کرلی

 نوکوٹ :برساتی پانی جمع،ملیریا نے وبائی صورت اختیار کرلی

نوکوٹ(نمائندہ دنیا )برساتی پانی کھڑے رہنے کے باعث نوکوٹ اور نواحی علاقوں میں مچھروں کی افزائش کے باعث ملیریا نے وبائی صورتحال اختیار کرلی۔ 80 فیصد علاقوں میں ملیریا کے کیسز سامنے آگئے ۔

تفصیلات کے مطابق حالیہ شدید مون سون بارشوں کے بعد نوکوٹ کے قریب سے گزرنے والی قدرتی آبی گزر گاہ میں مختلف مقامات پر طغیانی ،شہر کے چاروں اطراف پانی کے مسلسل جمع رہنے کے باعث تعفن اُٹھنا شروع ہوگیا ہے ،جمع پانی میں مچھروں کی افزائش کے باعث مچھروں کی بہتات ہوگئی ہے ، نوکوٹ اور نواحی علاقوں فضل بھمبرو، نفیس نگر میں ملیریا کے کیسز بڑی تعداد میں سامنے آرہے ہیں ۔سرکاری و نجی اسپتالوں میں مریضوں کا رش بڑھ گیا ہے ،آنے والے مریضوں میں سے 80 فیصد مریضوں میں ملیریا کے مثبت کیس سامنے آرہے ہیں جن میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے جبکہ محکمہ صحت اور تحصیل و ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے کوئی بھی عملی اقدام نظر نہیں آرہا ، شہر کے وسط میں گلی محلوں اور گھروں میں شام ہوتے ہی مچھروں کی بھرمار ہوجاتی ہے ۔ڈاکٹروں کے مطابق ملیریا کے مریضوں میں ملیریا کی تینوں اقسام پائی جارہی ہیں جبکہ ملیریا سے پھیلائو سے بچائو کے لیے واحد حل مچھروں کی افزائش کو روکنا قرار دیا جارہا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں