ہائیکورٹ میں بجلی کی آنکھ مچولی سے امور متاثر
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ میں بجلی کی آنکھ مچولی کے باعث عدالتی امور متاثرہوئے ۔
اچانک بجلی کی بندش سندھ ہائیکورٹ بار کی سالانہ ختم نبوت کانفرنس میں بھی تاخیرکاسبب بنی،علمائے کرام نیوبار روم کے باہر بجلی آنے کاانتظارکرتے رہے ،ڈیڑھ گھنٹہ کے بعد بجلی بحال ہوئی توختم نبوت کانفرنس منعقد کی گئی۔