ایسٹیوٹا تکنیکی تعلیم میں ریڑھ کی ہڈی ہے ،وزیرجامعات

ایسٹیوٹا تکنیکی تعلیم میں ریڑھ کی ہڈی ہے ،وزیرجامعات

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (ایسٹیوٹا) کی طرف سے یوم دفاع کے حوالے سے ۔

اسٹاف ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا, جس میں سرکاری افسران کے علاوہ پاک فوج اور ایئرفورس کے جوانوں نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر 6 ستمبر وطن کے دفاع میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کی گئی اور بچوں نے ملی نغمے گائے اور ٹیبلوز پیش کیے ۔ تقریب میں سیکریٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈز محمد عباس بلوچ، ایسٹیوٹا کے ڈائریکٹرز ذوالفقار علی جتوئی، مظفر بھٹو، سیدہ لبنیٰ شاہ اور جاوید شیخ سمیت دیگر متعلقہ افسران شریک ہوئے ۔ وزیر برائے یونیورسٹیز اینڈ بورڈز محمد علی ملکانی نے ترقی پانے والے نئے افسران میں پروموشن آرڈرز بھی تقسیم کیے ۔تقریب سے خطاب میں صوبائی وزیر نے کہا کہ ایسٹیوٹا سندھ کی ٹیکنیکل ایجوکیشن میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، ہماری کوشش ہے کہ ایسٹیوٹا میں مزید پروگرام متعارف کرائے جائیں،ہر سال 30 ہزار سے زائد طلبا اپنی ٹریننگ مکمل کرکے مقامی و بیرونی لیبر مارکیٹ میں اپنی محنت کا لوہا منوا رہے ہیں۔بیروزگاری ختم کرنے کے لیے سندھ میں ایسٹیوٹا کو ہی اپنا کلیدی کردار ادا کرنا ہے ۔محمد علی ملکانی نے ترقی پانے والوں کو مبارکباد دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں