میلادالنبیؐ پرشہری سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت

میلادالنبیؐ پرشہری سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت ا ن کے دفتر میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں جشن میلا د النبی ؐ کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

کمشنر نے نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ ٹریفک مینجمنٹ سمیت شہری سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنائیں ۔ اجلاس میں ڈی آئی جی پولیس غلام اظفر مہیسر ،چیف آپریٹنگ افسر واٹر کارپوریشن اسداللہ خان، اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹرز رابعہ سید، ٹریفک پولیس ،پاکستان رینجرز ، بلدیہ عظمیٰ اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی ۔ ڈی آئی جی پولیس شرقی نے کمشنر کو سکیورٹی انتظامات کے بارے میں بریفنگ دی ۔سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ، واٹر کارپوریشن اور بلدیہ عظمی سمیت متعلقہ اداروں نے کمشنر کو بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ اس موقع پر جلوسوں ، مساجد اور پانی کی سبیلوں سمیت محافل کے مقامات پر پانی کی فراہمی کے خصوصی انتظامات کئے جائیں گے ۔ فیصلہ کیا گیا کہ فیضان مدینہ سمیت مساجد جلوس کے راستوں پر صفائی اور پانی کی فراہمی کے خصوصی انتظا مات علما کرام اور منتظمین کی مشاورت سے کئے جائیں گے ۔ کے الیکٹرک کے نمائندے نے بتا یا کہ مساجد ، محافل اور جلوس کے راستوں پر بلا تعطل بجلی کی فراہمی کی جائے گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں