چیئرمین واٹر کمیشن کابچاؤ بند کا دورہ،لیبارٹری قائم کرنیکی ہدایت

 چیئرمین واٹر کمیشن کابچاؤ بند کا دورہ،لیبارٹری قائم کرنیکی ہدایت

میہڑ(نمائندہ دنیا)چیئرمین سپریم کورٹ واٹر کمیشن ڈاکٹر احسن صدیقی نے کاچھو کے علاقے فریدآباد پہنچ کر ایف پی بچاؤ بند کا دورہ کیا۔۔

وہ حمل جھیل ،ایم این وی ڈرین بھی گئے اور وہاں کا معائنہ کیا ۔اس موقع پر انہیں بریفنگ دی گئی ۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہاکہ میں سندھ کا رہائشی ہوں ،سندھ کے لوگوں کی بے لوث خدمت کرنا چاہتا ہوں ۔انہوں نے محکمہ صحت کے افسر کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ نوجوان افسر ہیں ،آفس میں بیٹھ کر کام کرنے کے بجائے فیلڈ میں جا کر واٹر مینجمنٹ اسکیموں سمیت میٹھے اور زہریلے پانی کے سیمپل لیں ، تاکہ پتا چل سکے کہ پانی کس قدر میٹھا اور زہریلا ہے ، لیبارٹریز قائم کریں ،انسانوں اور سندھ کے لوگوں کی خدمت کریں ۔ انہوں نے ضلع دادو اور قمبر شہداد کوٹ کی واٹر سپلائی اسکیموں کے غیر فعال ہونے کا بھی نوٹس لیا۔ اس موقع پر ڈی سی قمبر شہداد کوٹ ساجد حیدر قادری ،محکمہ آبپاشی کے چیف انجینئر مختیار علی ابڑو ،اے سی اشفاق احمد میمن ،انجینئر عزیز الرحمن ،سب انجینئر علی اکبر میمن ،ایس ڈی او عاشق حسین چانڈیو،ایکس ای این پبلک ہیلتھ مصور نظیر عباسی ، انجینئر اے ڈی ٹالپر ، اے سی وارہ سرمد مہر ،خلیل احمد مگسی ،دانش علی ،طارق علی چانڈیو، ایس ڈی او عبدالمنان مہیسر اور دیگر بھی موجود تھے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں