علامہ ساجدنقوی کی لبنان میں صہیونی جارحیت کی مذمت

علامہ ساجدنقوی کی لبنان میں صہیونی جارحیت کی مذمت

کراچی (اسٹاف رپورٹر)قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے لبنان میں سامراجی اور صہیونی جارحیت کی شدید ا لفاظ میں مذمت اور بچوں، خواتین سمیت سیکڑوں عام شہریوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ غزہ میں ظلم کی یو این او کو دکھ کے اظہار کے ساتھ بزور طاقت ظالم کا ہاتھ روکنا چاہیے کیونکہ اب خود اقوام متحدہ کی ساکھ پر سوالیہ نشان کھڑے ہوچکے تاریک شب طاری ہے تو اس کے ساتھ ہی لبنان پر استعمار کی پشت پناہی میں صہیونی درندوں نے حملہ کردیا ۔صہیونی درندے اتنے دیدہ دلیر ہیں کہ جنرل اسمبلی کے اجلاس کے عین موقع پر ایک خود مختار ملک پر چڑھائی کردی گئی اور خالصتاً سویلین آبادی کو نشانہ بنایاگیاجبکہ اس سے قبل واکی ٹاکی، پیجردہشتگردی کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں