میڈیکل کالجز میں داخلہ ٹیسٹ دوبارہ لینے کامطالبہ

 میڈیکل کالجز میں داخلہ ٹیسٹ دوبارہ لینے کامطالبہ

حیدرآباد(نمائندہ دنیا)پی ایم اے حیدرآباد کے صدر ڈاکٹر آغا تاج محمد نے مطالبہ کیا ہے کہ میڈیکل کالجز میں داخلے کے ٹیسٹ کے پیپر آؤٹ کرنے اور دیگر بے ضابطگیوں میں ملوث عناصر کو بے نقاب کیا جائے اور ٹیسٹ دوبارہ لیا جائے ۔۔۔

محکمہ صحت مسائلستان بنا ہوا ہے ۔ ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل اسٹاف و دیگر عملہ نہایت نامساعد حالات میں کام کرنے پر مجبور ہیں ،یہاں تک کہ ان کی سیکورٹی کا بھی کوئی موثر انتظام نہیں اور پر تشدد واقعات رونما ہونا روز کا معمول بن چکاہے ۔ وہ حیدرآباد میں پریس کانفرنس کررہے تھے ۔اس موقع پرسابق جنرل سیکریٹری پی ایم اے سندھ ڈاکٹر زمان بلوچ اور ڈاکٹر عبدالحلیم تھیبو بھی موجود تھے ۔ انہوں نے کہاکہ محکمہ صحت سندھ کروڑوں عوام کو صحت کی بنیادی اور جدید معیاری سہولتوں کی فراہمی کے سلسلے میں بنیادی اہمیت رکھتا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں