سکھر:کلاک ٹاور میں صفائی کی صورتحال ابتر
سکھر(بیورودپورٹ)شہر کی یوسی چار کلاک ٹاور میں صفائی کا فقدان، وارڈ 2کے مختلف علاقے گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئے ۔
مکینوں کے مطابق علاقے میں صفائی کا نظام خراب ہے ،وارڈ 2کے مختلف علاقے جن میں مدرسہ غوثیہ والی گلی اور اس کیساتھ منسلک تین مزید گلیاں شامل ہیں وہاں صفائی نہ ہونے پر علاقہ کچرا کنڈی میں تبدیل ہوگیا ہے جبکہ نالیوں اور گٹروں کا پانی بھی گلیوں میں جمع ہونا شروع ہو گیا ہے ،یوسی عملے کو متعدد شکایات کی گئیں مگر ابتک صفائی کے نظام کو بہتر نہیں بنایا جاسکا جس کی وجہ سے علاقہ مکینوں ،خواتین و بچوں کو آمد و رفت میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔