ایس بی سی اے کے رولز نہ بنانے پرفریقین کوجواب کی مہلت
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس صلاح الدین پنہور اور جسٹس امجد علی سہتوپر مشتمل ڈویژن بینچ نے ایس بی سی اے کے رولز مرتب نا کرنے کے خلاف دائر درخواست پر چیف سیکرٹری سندھ،ڈی جی کے ڈی اے ،ڈی جی ایس بی سی اے اور دیگر فریقین کے جواب کیلئے مہلت مانگنے پر23اکتوبرتک ملتوی کردی ہے ۔وکیل سرکار کاموقف تھاکہ سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل کریں گے اور نیا قانون بنائیں گے ۔
سرکاری وکلاء کاموقف تھاکہ رولز کا ڈرافٹ تیار کرلیا ہے ، کچھ وقت دیا جائے تاکہ متعلقہ اتھارٹی کے ساتھ مل کر مکمل کیا جاسکے ۔ آئینی درخواست میں چیف سیکرٹری سندھ،ڈی جی ایس بی سی اے ،سینئر ڈائریکٹر ماسٹر پلان اور دیگر فریق بنایاگیاہے۔