اندرون سندھ:35 ملزم گرفتار، اسلحہ،منشیات،موٹرسائیکلیں برآمد
پنگریو، جھڈو، محراب پور، پڈعیدن (نمائندگان دنیا) اندرون سندھ مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیوں میں بڑی مقدار میں انڈین گٹکا،دیسی شراب،منشیات اور مسرقہ موٹرسائیکلیں برآمد کر کے 35 ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا۔
پنگریو میں ماتلی پولیس نے 4 منشیات فروشوں سارنگ پارابی، اکبر کشمیری، آصف کشمیری، سلطان شیخ، اصغر عرف بلو پکھالی اور دلشاد پکھالی کو گرفتار کرکے 5 کلو بھنگ، 660 پیکٹ گٹکا برآمد کرلیا۔ بدین پولیس نے علی اکبر ملاح،احسان پسیو ،راموں میگھواڑ ، پنگریو پولیس نے مشتاق علی زنگیجو کو گرفتار کر کے 194 گرام چرس، 4 مسروقہ موٹر سائیکلیں ، سی آئی اے پولیس نے انیس جروار سے 205 گٹکے، تلہار پولیس نے عامر جت، صدیق جت اور جان محمد ملاح سے 30 لٹر دیسی شراب،منظور سومرو کو گرفتار کرکے 300 گٹکے برآمد کر لیے۔ جھڈو پولیس نے جھڈو سامارو روڈ پر پٹرول پمپ پر چھاپہ مار کر منشیات سے گٹکے سے بھرے 3 بیگ برآمد کر کے انور علی ولد محمد علی سیال اور شبیر ولد مٹھو خاصخیلی کو گرفتار کرلیا۔ محراب پور سے نمائندے کے مطابق کنڈیارو پولیس نے ذوالفقار سیال ، اسلم سیال ، ذوالفقار ،شفیق منگریو، ندیم برڑو ، مورو پولیس نے اسد سیال ، معشوق سابقی ، سہیل احمد، محمد نوید، محمد ضمیر، دلبر حسین اور وحید زرداری ، بھریا روڈ پولیس نے عامر آرائیں ، فداوسطڑو ، ثنا اللہ لہرانی ، فیاض ملک ، اقرار لہرانی ،ٹھارو شاہ اور کمال ڈیرو پولیس نے بلاول مگنہار ، بخت سامیٹو ،کنڈیارو پولیس نے مطلوب ملزموں ماجد علی خشک ،ضمیر رند، ثنا اللہ ،حزب اللہ راجپر ،مٹھیانی پولیس نے گرفتار ملزموں محمدندیم اور سرور ڈونگا کی نشاندہی پر اسلحہ،گٹکا، منشیات برآمد کرلی۔ پڈعیدن کے نواحی علاقوں میں پولیس کریک ڈاؤن سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب ملزموں اور منشیات فروش سمیت افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ، منشیات برآمد کر لی۔