پی ٹی آئی حکومت کی غلط پالیسیوں سے ملک کو نقصان ہوا،ن لیگ

پی ٹی آئی حکومت کی غلط پالیسیوں سے ملک کو نقصان ہوا،ن لیگ

سکھر(بیورو رپورٹ)پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے نائب صدر حاجی امام الدین کھوسہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوامی خدمت کی سیاست کی ہے ۔

 پارٹی کیلئے بے لوث کام کرنے والے ورکرز ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں ،ان کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑا جائیگا، انتہائی افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے جمہوریت اور ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچاجس کا خمیازہ موجودہ حکومت اور عوام بھگت رہے ہیں ، میاں شہباز شریف کی قائدانہ صلاحیت کی بدولت بہت جلد یہ ملک ترقی و کامیابی کی جانب گامزن ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر ن لیگ لاڑکانہ ڈویژن کے صدر احسان احمد سومرو کی قیادت میں ملنے والے ن لیگی وفد سے گفتگو کے دوران کیا۔ملاقات میں موجودہ ملکی ،سیاسی صورتحال سمیت دیگر ایشوز پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن )سندھ کے نائب صدر حاجی امام الدین کھوسہ نے مزید کہا کہ ن لیگ نے ہمیشہ عوام خدمت کی سیاست کی ہے ۔ حکومتی اقدامات کی بدولت اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہورہی ہے ،مہنگائی کا رونا رونے والی اپوزیشن اب خاموش کیوں ہے ، روٹی، سبزیوں، دالوں، چکن کے ریٹس میں نمایاں کمی آئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ،علاقے خوشحال ہوں تو پاکستان خوشحال ہوگا اور دنیا میں پاکستانی پرچم بلند ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں