سکھر میں مچھروں کی بہتات،اسپرے نہ ہوسکا

 سکھر میں مچھروں کی بہتات،اسپرے نہ ہوسکا

سکھر(بیورو رپورٹ)سندھ کے تیسرے بڑے شہر سکھر میں انتظامیہ کی نااہلی کے باعث مچھر مار اسپرے کا سلسلہ باقاعدہ شروع نہیں ہوسکا ہے۔

جس کی وجہ سے مختلف علاقوں میں مچھروں کی بہتات ہوگئی اور شہری ایک طرف پر سکون نیند کیلئے ترس گئے ہیں تو دوسری جانب مچھروں میں اضافے سے ملیریا ، ڈینگی سمیت مختلف بیماریاں پھیل رہی ہیں اور ڈینگی کے خدشات بڑھتے جارہے ہیں ۔علاوہ ازیں راجپوت بندھانی ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر حاجی محمد شریف بندھانی ، پی ٹی آئی رہنما صفیہ بلوچ و دیگر سماجی رہنماؤں نے مطالبہ کیاکہ شہرمیں فوری طورپر جراثیم کش اسپرے کرکے شہریوں کو مچھروں اور بیماریوں سے نجات دلائی جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں