بیوی کے قاتل شوہر کو عمر قید کی سزا

 بیوی کے قاتل شوہر کو عمر قید کی سزا

لاڑکانہ(بیورورپورٹ)لاڑکانہ کی ماڈل کورٹ نے بیوی کے قتل کا جرم ثابت ہونے پر مجرم کو عمرقید کی سزا سنا دی۔

 اس سلسلے میں لاڑکانہ کی فرسٹ ایڈیشنل سیشن ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ کی عدالت میں تھانہ حیدری کی حدود میں ڈیڑھ سال قبل قتل ہونے والی خاتون عظمیٰ مگسی کے قتل کے مقدمے کی سماعت ہوئی جہاں جرم ثابت ہونے پر عدالت نے مقدمے میں نامزد مقتولہ کے شوہر فتح علی مگسی کو عمرقید کی سزا سنادی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں