دیوار گرنے سے 6سالہ بچی جاں بحق

دیوار گرنے سے 6سالہ بچی جاں بحق

کراچی(اسٹاف رپورٹر) لانڈھی قائد آباد مدینہ کالونی کے قریب زیر تعمیر مکان کی دیوار گرنے سے ملبے تلے دب کر 6 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی۔

بچی کی شناخت حفصہ دختر گل داد کے نام سے ہوئی ۔ریسکیو حکام کے مطابق 6 سالہ حفصہ گلی میں کھیل رہی تھی کہ واقعہ پیش آیا تاہم لاش کواسپتال منتقل کیا گیا جہاں کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاش کو لواحقین کے حوالے کردیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں