سیہون :کینسر سے بچاؤ کیلئے آگاہی سیمینار
سیہون(نمائندہ دنیا )سیہون میں سید عبداﷲ شاہ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں کینسر سے بچاؤ مہم کے سلسلے میں آگاہی سیمینار منعقد کیا گیا۔۔۔
ڈائریکٹر سمیت انسٹیٹیوٹ کے ڈاکٹرز،اسٹاف نے سیمینار میں شرکت کی اور کینسر سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے پر زور دیا۔ سیمینار میں ڈائریکٹر سید عبداﷲ شاہ انسٹیٹیوٹ ڈاکٹر معین الدین صدیقی،نورین اسپتال نوابشاہ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر صادق حسین، ڈاکٹر سردار خاتوں چانڈیو سمیت دیگر نے شرکت کی،سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر معین الدین صدیقی نے کہا کہ بریسٹ کینسر کے مریضوں کو نوابشاہ ریفر کیا جائے گا۔