اہلخانہ کو زہر دینے والے لڑکا لڑکی کا4روزہ ریمانڈ

اہلخانہ کو زہر دینے والے لڑکا لڑکی کا4روزہ ریمانڈ

صوبھوڈیرو(نمائندہ دنیا)پیر جو گوٹھ کے نواحی گاؤں میں اہل خانہ کو زہر دے کر قتل کرنے میں ملوث لڑکی اور نوجوان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔۔

جنہیں چار روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیاگیا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نجی اسپتال کے ڈاکٹر کو گرفتار کر لیا اور اسپتال سیل کردیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق پیر جو گوٹھ کے قریب گاؤں ہیبت خان بروہی میں اہل خانہ کے چھوٹے بڑے بچوں سمیت 13 افراد کو زہر دے کر قتل کرنے کے الزام میں گرفتار لڑکی شائستہ بروہی اور نوجوان امیر بخش بروہی کو برادی جتوئی پولیس نے کنگری کی عدالت میں پیش کیا۔ عدالت عالیہ نے ملزمان کو چار روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔دوسری جانب برادی جتوئی پولیس نے پیر جو گوٹھ شہر میں نجی اسپتال کے ڈاکٹر اصغر منگنیجو کو گرفتار کر کے اسپتال سیل کردیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں