6 منزلہ رہائشی عمارت میں دراڑیں ، مکین خوفزدہ

6 منزلہ رہائشی عمارت  میں دراڑیں ، مکین خوفزدہ

کراچی(این این آئی)لیاری کمہار واڑہ روڈ غریب شاہ پر 6 منزلہ رہائشی عمارت میں دراڑیں پڑ گئیں جس سے مکین خوفزدہ ہوکر سڑکوں پر نکل آئے۔

 تفصیلات کے مطابق لیاری کمہار واڑہ روڈ غریب شاہ کے مقام پر6 منزلہ رہائشی عمارت میں دراڑیں پڑ گئیں، مختلف فلیٹس میں رہائش پذیرافراد نے عمارت خالی کردی اور سڑکوں پر جمع ہوگئے ۔مکینوں نے کہاکہ عمارت کے ساتھ ہی دوسری عمارت تعمیر کرنے کیلئے کھدائی کی گئی ہے ، جس کی وجہ سے عمارت کی بنیادوں کو نقصان پہنچا۔واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی ، پولیس حکام کے مطابق عمارت کے متعلق ایس بی سی اے حکام کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں