رینجرز اور کسٹمز کی مشترکہ کارروائی بھاری تعداد میں گٹکا ماوا برآمد
کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان رینجرز (سندھ) کا اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے آپریشنز کا سلسلہ جاری۔پاکستان رینجرز (سندھ) اور کسٹمز انٹیلی جنس نے مشترکہ ا سنیپ چیکنگ کے دوران کارروائی کرتے ہوئے ۔۔
کراچی کے علاقے گلشن ضیاء اورنگی ٹاؤن میں ایک پک اَپ سے بھاری تعداد میں گٹکا ماوا اور بیرون ملک سے اسمگل شدہ سفینہ گٹکا برآمدکر لیا۔ ڈرائیور اپنی راہ میں لگی ہوئی اسنیپ چیکنگ کے خطرے کوبھاپنتے ہوئے کچھ فاصلے پرگاڑی چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ گاڑی کی تلاشی کے دوران گاڑی سے 1848کلوگرام کے 88عدد تھیلے گٹکا ماوا اور 110کلو گرام کے 6عدد تھیلے غیر ملکی سفینہ گٹکا برآمدکر لیاگیا۔اسمگلنگ میں استعمال ہونی والی گاڑی، برآمد شدہ گٹکا اور غیر ملکی سفینہ گٹکا مزید قانونی کاروائی کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کر دیاگیا ہے ۔