بلدیہ اور سعود آباد میں گٹکے کے کارخانوں پر چھاپے

بلدیہ اور سعود آباد میں گٹکے کے کارخانوں پر چھاپے

کراچی (اسٹاف رپورٹر )بلدیہ اور سعود آباد میں ٹاسک فورس کا گٹکے کارخانوں پر چھاپے بھاری مقدار میں مضحر صحت گٹکا ماوا بر و ند اور مشینری قبضے میں لے لی ۔

تفصیلات کے مطابق ضلع کیماڑی اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل کا ایس ایچ او بلدیہ کے ہمراہ گٹکا ماوا کے کارخانے پر چھاپہ بھاری مقدار میں مضر صحت گٹکا ماوا، چونا، چھالیہ، مشینری و دیگر سامان برآمدمضر صحت گٹکا ماوا کی تیاری اور سپلائی میں ملوث رضوان کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ شیرباز نامی ایک ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔کارخانہ حاجی قاسم کالونی بلدیہ میں واقع گودام میں قائم کیا گیا تھا۔کارخانے سے دو عدد پیکنگ مشینیں، ایک مکسچر مشین، ڈیجیٹل کانٹا، تیار گٹکا ماوا، چھالیہ، چونا، پتی، پیکنگ ریپر اور دیگر میٹیریل برآمد ہوا۔سر سید پولیس کی کارروائی گٹکا ماوا فروشی میں ملوث ملزم دلشاد ولد اقبال کوگرفتار کرکے 100 عدد پڑیا گٹکا ماوا برآمد ہوئیں۔ سعودآباد کی حدود میں ٹاسک فورس کا چھاپہ نشتر اسکوائر نمک چکی کے قریب نہال عرف سونو گٹکے والے کے کارخانے پر چھاپہ مارا گیا ۔چھاپے کے دوران بڑی تعداد میں مضر صحت چھالیہ کی بوریاں اور گٹکا تیار کرنے کے لیے بھیگی ہوئی چھالیہ کے ٹب برآمد کرلیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں