جامشورو:لیڈی ہیلتھ ورکرز نے انسداد پولیومہم کابائیکاٹ کردیا

جامشورو:لیڈی ہیلتھ ورکرز نے انسداد پولیومہم کابائیکاٹ کردیا

جامشورو(نمائندہ دنیا)ضلع جامشورو میں لیڈی ہیلتھ ورکرز ڈی ایچ او اور ڈسٹرکٹ پولیو انچارج ڈاکٹر پیر منظور کے خلاف سراپا احتجاج بن گئیں۔

تفصیلات کے مطابق ضلع بھر کے مختلف تعلقوں کوٹری، مانجھند، تھانہ بولا خان کی لیڈی ہیلتھ ورکرز نے افسران کے مبینہ ہتک آمیز رویے کے خلاف تعلقہ اسپتال تھانہ بولا خان میں ڈی ایچ او جامشورو ڈاکٹر امام الدین کھوسو اور ڈسٹرکٹ پولیو آفیسر پیر منظور کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے انسداد پولیو مہم کا بائیکاٹ کیا۔ لیڈی ہیلتھ ورکرز کا کہنا تھا کہ پیر منظور ہمیں ہراساں کرکے ہماری جگہوں پر پرائیویٹ لوگوں کو انسداد پولیو مہم میں شامل کرلیا ، جوکہ نہ ہی سوشل ورکرز ہیں اور نہ لیڈی ہیلتھ ورکرز ، ہمیں سرکار کی جانب سے بچوں کو موذی مرض سے بچاؤ کے قطرے پلانے کیلئے نوکری پر رکھا گیا ہے ،تاہم ڈی ایچ او ڈاکٹر امام الدین کھوسو اور پیر منظور اپنے مفادات کے لیے ہمیں نظر انداز کرکے پرائیویٹ لوگوں کو انسداد پولیو مہم میں کام کرنے کی اجازت دے دی ہے ۔انہوں نے دعوی کیا کہ ڈپٹی کمشنر جامشورو ریاض حسین وسان بھی اس معاملے سے واقف ہیں مگر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہماری ڈی جی ہیلتھ، سیکریٹری ہیلتھ، صوبائی وزیر صحت سے درخواست ہے کہ اس معاملے کا نوٹس لیکر ہمیں انصاف فراہم کیا جائے ، دوسری صورت میں لیڈی ہیلتھ ورکرز پورے ضلع میں انسداد پولیو مہم کا بائیکاٹ کریں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں