میرپور خاص:ہائیکورٹ کے حکم پر تجاوزات کے خلاف آپریشن

میرپور خاص:ہائیکورٹ کے حکم پر تجاوزات کے خلاف آپریشن

میرپورخاص (بیورو رپورٹ) سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر شہر کے مختلف علاقوں میں قائم تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران اینٹی انکروچمنٹ کا عملہ پتھارے اٹھا کر لے گیا جبکہ ٹھیلے والوں کو ہٹا کر تجاوزات خاتمہ کیا جا رہا ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر میونسپل کارپوریشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ اورنگزیب مغل نے عملے اور پولیس کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں مارکیٹ چوک، سرسید روڈ، پرانی سبزی منڈی، اناج منڈی، کھسک پورہ، میرواہ روڈ اور دیگر میں تجاوزات کا خاتمہ کیا اور وہاں موجود پتھاروں کو ٹریکٹر ٹرالی میں ڈال کر اپنے ہمراہ لے گئے ۔ اس موقع پر اورنگزیب مغل نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہائیکورٹ کے حکم پر شہر کے مختلف علاقوں سے تجاوزات کو ہٹایا جا رہا ہے کیونکہ تجاوزات کی وجہ سے شہر میں ٹریفک کی روانی میں شدید خلل پڑ رہا تھا جبکہ پیدل چلنا بھی دشوار ہوگیا تھا،تجاوزات کو ہٹا کر راستوں کو صاف کیا جائے گا ،تاکہ ٹریفک کی روانی میں خلل نہ پڑے اور شہریوں کو چلنے پھرنے میں کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم نے تجاوزات مافیا کو تنبیہ کی ہے کہ اگر انہوں نے دوبارہ تجاوزات قائم کیں تو ان کا تمام سامان ضبط کر لیا جائے گا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں