پلاٹس کا قبضہ نہ دینے پر شہری عدالت پہنچ گئے

پلاٹس کا قبضہ نہ دینے پر شہری عدالت پہنچ گئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)34 سال سے پلاٹس کا قبضہ نہ دینے کیخلاف شہریوں نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ شہریوں نے عثمان فاروق ایڈووکیٹ کے توسط سے کے آئی پی واپڈا ایمپلائز کارپوریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیز اور دیگر کے خلاف درخواست دائر کردی۔

دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ہاؤسنگ سوسائٹی کے عہدیدار الاٹیز کو پلاٹس کا قبضہ فراہم کریں۔ بلڈرز کو انکروچمنٹ سے بھی روکا جائے ۔ ہاؤسنگ سوسائٹی کے عہدیداروں کو سوسائٹی کے الیکشن کروانے کا حکم بھی دیا جائے۔ درخواست میں سندھ حکومت، رجسٹرار کارپوریٹو سوسائٹی ودیگر کو فریق بنایا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں