نیب کال اپ نوٹس کیخلاف درخواست مسترد

نیب کال اپ نوٹس کیخلاف درخواست مسترد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے محکمہ صحت کے ملازم کی نیب کال اپ نوٹس کیخلاف درخواست مسترد کردی۔ جسٹس ظفر احمد راجپوت کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو درخواست کی سماعت ہوئی۔

درخواست گزار کے وکیل علی لاکھانی ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ نیب نے 4 بار کال اپ نوٹس جاری کیے ہمیں ایک بار بھی نہیں ملا۔ خدشہ ہے نیب درخواست گزار کو گرفتار کرلے گا۔ جسٹس ظفر احمد راجپوت نے ریمارکس دیئے کہ 2022 سے پہلے ہوتا تھا، نیب جس کو چاہتا تھا گرفتار کرلیتا تھا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں