بیروزگاری سے تنگ نوجوان کی خودکشی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)حسن پنہور گوٹھ میں شادی شدہ نوجوان نے بے روز گاری سے تنگ آکر گلے میں پھندا لگا کراپنی جان لے لی۔
تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف ٹاون تھانے کی حدود شاہ لطیف ٹاو ن حسن پہنور گوٹھ انورہوٹل کے قریب واقع ایک گھر سے پیر اور منگل کی شب پھندالگی لاش جناح اسپتال لائی گئی،ہیڈ محررسلیم مغل کے مطابق متوفی کی شناخت 25 سالہ اکبر حسین ولد غلام حسین کے نام سے ہوئی ،جس نے پنکھے والے کنڈے میں پھندا لگا کر خودکشی کی۔