صدر، گلستان جوہر میں بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں
کراچی (اسٹاف رپورٹر)کے الیکٹرک نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے صدر اور گلستان جوہر میں بجلی چوروں اور کنڈا مافیا کے خلاف کارروائیاں کیں۔
صدر کے علاقے میں 1135 کلوگرام کے 1325 غیرقانونی کنکشنز (کنڈوں) کو کے الیکٹرک کے انفرا اسٹرکچر سے ہٹایا گیا، جن سے ماہانہ 3 لاکھ یونٹس سے زائد بجلی چوری کی جارہی تھی۔ گلستان جوہر میں 500 غیرقانونی کنڈوں کو ہٹایا گیا۔