ای بی ایم کی کراچی بینالے ٹرسٹ سے شراکت داری
کراچی(پ ر)انگلش بسکٹ مینو فیکچرر (ای بی ایم)نے کراچی بینالے کے چوتھے ایڈیشن (KB24)کے لیے کراچی بینالے ٹرسٹ کے ساتھ شراکت داری کی ہے ۔ کراچی بینالے شہر بھر میں فنون لطیفہ کو پروان چڑھانے کے مقصد کے تحت منعقد کیا جاتا ہے تاکہ تخلیقی صلاحیت، جدت اور بصری فنون میں تنقیدی سوچ کو فروغ دینے کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کیا جا سکے ۔
اس سال کے بینالے کا موضوع \\\'رزق | رسک\\\' یعنی نئی فصل کی امید ہے ، جو خوراک، مستقبل اور منصفانہ عمل کے درمیان تعلق کو اجاگر کرتا ہے ۔چوتھے کراچی بینالے کا متعین کردہ موضوع پاکستان میں بڑھتی ہوئی گرمی کی لہروں اور سیلاب کے خطرات کی مناسبت سے طے کیا گیا ہے جس نے غذائی تحفظ کو متاثر کیا اور ہم سے غور و فکر کا متقاضی ہے ۔ای بی ایم کا وسیع تر پائیدار ترقی کا ایجنڈا نوریَش فار لائف،کراچی بینالے کے پلیٹ فارم سے ہم آہنگ ہے جو آرٹ، شہرِ کراچی اور اس کے لوگوں کو آپس میں جوڑتا ہے ۔ای بی ایم کی سی ای او اور منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر زیلف منیر نے کراچی بینالے (2024) کی افتتاحی تقریب کے دوران کہا کہ ہم ای بی ایم میں رزق کے تقدس کو اپنا بنیادی اصول سمجھتے ہیں۔ بیشترثقافتوں میں خوراک کو مقدس سمجھا جاتا ہے ، اور ہماری ثقافت میں اس کا احترام کیا جاتا ہے ۔ڈاکٹر زیلف منیر نے ابھرتی ہوئی نوجوان تخلیق کار انوشہ خواجہ شاہد کو ای بی ایم ایمرجنگ آرٹسٹ ایوارڈ پیش کیا۔