ناظم آباد ٹاؤن میں پراپرٹی ٹیکس کے حصول کے لئے ون ونڈو کاونٹر کا قیام
کراچی (این این آئی)ناظم آباد ٹاؤن میں پراپرٹی ٹیکس کے حصول کے لئے ون ونڈو کاؤنٹر کا قیام، وائس چیئرمین نعمان صدیقی نے ون ونڈو پراپرٹی ٹیکس کاؤنٹر کا افتتاح کیا۔۔
اس موقع پر وائس چیئرمین نعمان صدیقی نے کہا کہ سندھ حکومت نے اگست میں پراپرٹی ٹیکس ٹاؤنز کے حوالے کیا، جو کہ خوش آئند بات ہے کیونکہ اس ٹیکس کی آمدنی سے ناظم آباد ٹاون کی تعمیر و ترقی کی رفتار میں تیزی آئے گی، ناظم آباد ٹاؤن میں ون ونڈو آپریشن کاؤنٹر کے قیام کا بنیادی مقصد پراپرٹی ٹیکس کی بروقت وصولی اور عوام کو ٹیکس کی ادائیگی کے حوالے سے سہولت فراہم کرنا ہے ، انہوں نے کہا کہ پچھلے تین ماہ میں ناظم آباد ٹاؤن کے ٹیکس ڈپارٹمنٹ نے پراپرٹی ٹیکس کی مد میں ایک کروڑ سولہ لاکھ روپئے وصول کئے ، انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس ون ونڈو کاؤنٹر کے قیام کے بعدٹیکس کی وصولی کام مزید بہتر انداز میں کیا جاسکے گا۔