لائنز ایریا کے عوام کو بے دخل نہیں ہونے دینگے ،سیف الدین
کراچی(صباح نیوز)جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر، اپوزیشن لیڈر کے سٹی کونسل کے ایم سی سیف الدین ایڈوکیٹ سے لائنز ایریا ری ۔۔
سیٹلمنٹ پروجیکٹ میں پلاٹوں کی چائنا کٹنگ، بجلی اور دیگر ترقیاتی کاموں میں رکاوٹ اور کرپشن کے حوالے سے لائنز ایریا کے معززین کے وفد نے ملاقات کی اس موقع پر پبلک ایڈ کمیٹی کے سکریٹری جنرل نجیب ایوبی ،نائب صدور عمران شاہد اور شاہد فرمان بھی موجود تھے ۔لائنز ایریا کے وفد میں یوسی چیئر مین 11لائنز ایریا نعمان حمید، یوسی 9 سے شہریار احمد, وقار اور رئیس شامل تھے جنہوں نے عوامی مسائل بیٹھک پبلک ایڈ کمیٹی ادارہ نور حق میں اپنے مسائل و مشکلات سے تفصیلی آگاہ کیا۔سیف الدین ایڈوکیٹ نے وفد کو یقین دلایا کہ جماعت اسلامی متاثرین کے ساتھ ہے ، لائنز ایریا بحالی کی تحریک چلائیں گے ۔لائنزایریا کے عوام کو بے دخل کرنے اور اربوں روپے ہڑپ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ سند کے ہر سرکاری ادارے کی طرح یہاں بھی کرپشن ہی کرپشن ہے ، لائنز ایریا کے وسائل کو گدھوں کی طرح نوچ کر کھا رہے ہیں،ہم لائنز ایریا کے لوگوں کو ان کرپٹ لوگوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔