بوسٹر پمپ کی تنصیب کا کام شروع

بوسٹر پمپ کی تنصیب کا کام شروع

کراچی(این این آئی) پاکستان چوک کے رہائشیوں کو عرصہ دراز سے پینے کے پانی کے کم پریشر کا سامنا تھا۔۔

جس کے حل کے لیے پی ایس 109 سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی بلال حسین جدون نے کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن سے رابطہ کیا اور علاقے میں بوسٹر پمپ لگانے کی درخواست کی،ٹاؤن چیئرمین منصور شیخ، وائس چیئرمین رحمان موتی والا، یوسی 8 کے وائس چیئرمین شاکر آفریدی کی کاوشوں سے بوسٹر پمپ اتار دیا گیا ہے ، اس منصوبے کی نگرانی چیئرمین یونین کمیٹی نمبر 8، محمد سلمان خان کر رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں