جہانگیر روڈ میں بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ، کے الیکٹرک
کراچی(پ ر)جہانگیر روڈ کے مکینوں کے پانی و بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاج کی شائع خبر پر ترجمان کے الیکٹرک نے کہا کہ جہانگیر روڈ میں علاقائی فالٹ کے باعث بجلی کی فراہمی معطل ہوئی۔
فالٹ کی درستگی کے بعد بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے ۔ لوڈشیڈنگ کے الیکٹرک کے ویب سائٹ پر دیئے گئے شیڈول کے مطابق کی جاتی ہے ۔ترجمان کے الیکٹرک نے مزید کہا کہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ علاقے میں ہونے والی بجلی کی چوری اور نقصانات کی شرح پر منحصر ہے ۔مینٹی ننس شٹ ڈاؤن اور علاقائی فالٹس کو لوڈشیڈنگ سے تشبیہ دینا درست نہیں۔