ڈاکٹر سید جعفر احمد پاکستان ہسٹاریکل سوسائٹی کے جنرل سیکریٹری مقرر
کراچی (پ ر)ہمدرد فائونڈیشن پاکستان اور پاکستان ہسٹاریکل سوسائٹی کی صدر سعدیہ راشد نے سماجی علوم کے ماہر پروفیسر ڈاکٹر سید جعفر احمد کو پاکستان ہسٹاریکل سوسائٹی کی مجلس عامہ کی تجویز اور مشورے سے سوسائٹی کا جنرل سیکریٹری مقرر کردیا ہے ۔
پروفیسرڈاکٹر سید جعفر احمد تعلیم و تدریس اور شعبہ تحقیق میں وسیع تجربے کے حامل ہیں۔آپ پاکستان اسٹڈی سینٹر، جامعہ کراچی میں 18سال تک بطور ڈائریکٹر ذمے داریاں ادا کرچکے ہیں۔ اس وقت آپ انسٹی ٹیوٹ اوف ہسٹاریکل اینڈ سوشل ریسرچ میں بطور ڈائریکٹر خدمات انجا م دے رہے ہیں۔ پاکستان ہسٹاریکل سوسائٹی ایک تحقیقی ادارہ ہے جسے تاریخ پر تحقیق کو فروغ دینے کی غرض سے 1950ء میں ماہرین تاریخ نے قائم کیا تھا۔