نیو کراچی میں دکانیں گرانے سے قبل متبادل دینے کا مطالبہ

نیو کراچی میں دکانیں گرانے سے قبل متبادل دینے کا مطالبہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے ڈی سی سینٹرل کی جانب سے نیو کراچی سیکٹر 5-Dمیں 1100دکانوں کو متبادل جگہ فراہم کیے بغیر گرانے کے احکامات پر۔۔۔

 گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بیان میں کہا ہے کہ 1100 دکانداروں کو اس طرح بے دخل کرنا ان کے ساتھ سراسر نا انصافی اور زیادتی ہے ان دکانوں سے سیکڑوں افراد کا روزگار وابستہ ہے ان سب کے گھر’ ان دکانوں سے ہی چلتے ہیں،یہ دکانیں سابقہ ادوار میں دکانداروں کو فروخت کی گئیں تھیں اور انہیں نالے پر جگہ دی گئی تھی، شہر بھر میں تجاوزات کے حوالے سے جماعت اسلامی کا ہمیشہ سے واضح اور دوٹو ک موقف ہے کہ کسی بھی شہری کا کاروبار ورہائش ختم کرنے سے قبل ان کو ہر صورت میں متبادل جگہ فراہم کی جائے اور تجاوزات قائم کرنے اور اس کی سرپرستی کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے ۔ اس لیے ہمارا مطالبہ ہے کہ نیو کراچی سیکٹر 5-Dمیں 1100دکانوں کو گرانے کے احکامات واپس لیے جائیں اور تمام دکانداروں کے لیے پہلے متبادل جگہ کا انتظام کیا جائے ۔ ایسا کیے بغیر اگر دکانوں کو مسمار کرنے کی کوشش کی گئی تو اس سے علاقے میں امن و امان کی صورتحال خراب ہو سکتی ہے ۔ نیو کراچی کے 6مختلف سیکٹرز میں کے ایم سی کی مارکیٹیں قائم ہیں، مارکیٹوں میں ان کو متبادل جگہ دی جائے ۔شہر میں ناجائز تعمیرات سے نجات کے لیے ضروری ہے کہ اس میں ملوث افسران اور اہلکاروں کو بے نقاب کیا جائے اور ان کے خلاف کارروائی کی جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں