پی آئی بی کالونی :پیور بلاکس کی مدد سے گلیاں پختہ

 پی آئی بی کالونی :پیور بلاکس کی مدد سے گلیاں پختہ

کراچی(سٹی ڈیسک)یوسی 6 پی آئی بی کالونی (جناح ٹاؤن )کے وارڈ 1پلاٹ نمبر 14میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری ہے ۔

علاقے میں سیوریج لائنوں کی تبدیلی ، اسڑیٹ لائٹس کی تنصیب کے بعد پیور بلاکس کی مدد سے گلیوں کو پختہ کیا جا رہا ہے ۔یوسی چیئرمین حافظ اسامہ احمد نے بتایا کہ محدود وسائل کے باوجود اختیارات سے بڑھ کر کام کررہے ہیں،پلاٹ نمبر 14اور دیگر علاقوں میں ترقیاتی ومرمتی کام جماعت اسلامی کے مکینوں سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل ہے جس کے لیے اول روز سے کوشاں ہیں ۔ان کامزید کہناتھاکہ صفائی ستھرائی کے عملے کو متحرک کرکے بتدریج غلاظت کے انبار کاخاتمہ کیاجارہاہے ،تاکہ بیماریوں کا باعث بننے والے مچھروں کی افزائش نہ ہو۔ انہوں نے کہاکہ پی آئی بی کالونی کے مسائل سابق ادوار میں حل کیے جاتے تو آج عوام کو بہت ریلیف مل رہاہوتامگر گزشتہ برسراقتدار طبقے نے نہ صرف علاقے کو نظر انداز کیا بلکہ عوام کی مشکلات کے حل کیلئے سرسے کوئی کوشش بھی نہیں کی جس کا خمیازہ کبھی سیوریج لائنوں کی بندش اور کبھی ٹوٹی پھوٹی سڑکوں یا لائنوں میں رساؤ کی صورت میں بھگتنا پڑتاہے ۔ ہمارا منشور ہی عوام کی خدمت ہے اور منتخب قیادت مکینوں کے درمیان رہتے ہوئے مسائل کے حل کیلئے دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں