پنشن واجبات کی پالیسی پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے ، سیدذوالفقارشاہ

پنشن واجبات کی پالیسی پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے ، سیدذوالفقارشاہ

کراچی (این این آئی )سجن یونین سی بی اے کے ایم سی کے مرکزی صدر سیدذوالفقارشاہ نے کہا ہے کہ کے ایم سی کے ریٹائر وفیملی پینشنرز کو ہرماہ 10 کروڑ کی ادائیگیاں کرنے کے سلسلے میں بنائی گئی۔۔

 پالیسی کے برعکس دوماہ سے من پسند اور سفارشی پنشنرز کو ادائیگیاں کرکے اپنی ہی بنائی گئی میرٹ پالیسی کی دھجیاں بکھیر دی گئی ہیں۔ میئر کراچی نے ادائیگیوں کے سلسلے میں 60 فیصد 2017 سے ریٹائر ووفات پاجانے والے پنشنرز کو ادائیگی کرنے ، 30 فیصد کورٹ کیسز اور 10 فیصد بیمار و شادی بیاہ والے کیسز کو دینے کی پالیسی کی منظوری دی گئی تھی لیکن دوماہ سے ڈائریکٹر ویلفیئر کے ایم سی کی جانب سے دی گئی میرٹ لسٹ کو نظرانداز کرتے ہوئے میئر آفس، ایم سی آفس، ایف اے آفس سے ادائیگیوں کی ہدایات پر ادائیگیاں کرکے اپنی ہی بنائی گئی پالیسیوں کی دھجیاں بکھیری جارہی ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں