فوڈ اتھارٹی کاجوس فیکٹری پر چھاپہ ،2لاکھ جرمانہ
کراچی(اے پی پی)سندھ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے ملیر میں واقع جوس بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مار کر 1700 مضر صحت جوس کی بوتلیں برآمدکرلیں ۔
تفصیلات کے مطابق سندھ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے ملیر میں واقع جوس بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مار کر 1700مضر صحت جوس کی بوتلیں برآمدکرلیں جب کہ فیکٹری پر 2لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیاگیا۔ترجمان سندھ فوڈ اتھارٹی کے مطابق سندھ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے فیکٹری کی پروڈکشن معطل کرکے 500لیٹر جوس تلف کر دیا ہے ۔ترجمان نے بتایا کہ فیکٹری میں تیار کیمیکل ملا جوس شہر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جا تا تھا۔