دلیرانہ،سخت فیصلوں کے ثمرات آنا شروع ہوگئے ،میئر
کراچی(آن لائن)میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کو مالی طور پر اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کے لیے دلیرانہ اور سخت فیصلے کیے جن کے ثمرات آنا شروع ہوگئے ہیں۔
کے الیکٹرک کے ذریعے میونسپل یوٹیلیٹی چارجز ٹیکس کی ایک ماہ کی آمدنی 22کروڑ 80لاکھ روپے کا چیک مل گیا ہے ، ایک سال کے اندر کے ایم سی میونسپل ٹیکس کی مد میں 3ارب روپے اکٹھا کرسکے گی، اس رقم کو شہر کے تمام علاقوں میں ترقیاتی کاموں کے علاوہ بلدیاتی ملازمین کی پنشن اور واجبات کی ادائیگی کے لیے استعمال کیا جائے گا اور اس کی تمام تفصیلات آن لائن دستیاب ہوں گی۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔